کہیں چڑیا کا گھونسلہ نہ ٹوٹ جائے، دبئی کے ولی عہد نے کروڑوں روپے کی گاڑی استعمال کرنا چھوڑ دی

کہیں چڑیا کا گھونسلہ نہ ٹوٹ جائے، دبئی کے ولی عہد نے کروڑوں روپے کی گاڑی استعمال کرنا چھوڑ دی
کچھ عرصہ قبل دبئی کے ولی وہد شیخ ہمدان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی تھی۔ جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی کروڑوں کی مرسڈیز پر چڑیا نے گھونسلہ بنایا اور بچے دے دیے جس کی ایک خوبصورت ویڈیو خود شیخ ہمدان نے بنائی اور اپنے ملازموں کو چڑیا کا خیال رکھنے کے لیے کہا۔

صرف یہی نہیں بلکہ انہوں نے اپنی گاڑی تک استعمال کرنا چھوڑ دی تاکہ چڑیا اور اس کے بچوں کو کچھ نہ ہو۔

شیخ ہمدان کے حوالے سے یہ بھی مشہور ہے کہ وہ جب بھی سمندر میں تیرنے جاتے ہیں وہاں موجود لوگ اگر ان کے ساتھ سیلفی بنانے یا کھیلنے کو کہیں تو وہ کبھی ان کو مایوس نہیں کرتے ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Fazza (@faz3)






دوستی کی اعلیٰ مثال شیخ ہمدان نے اس وقت نبھائی جب کہ وہ اپنے دوست کے ساتھ تیراکی کرنے گئے اور دوست ڈوبنے لگا تو اپنی جان کی پروہ کیے بغیر اس کی جان بچائی۔

ان کو اعلیٰ نسل کے گھوڑوں اور اونٹوں پر سفر کرنے کا بہت شوق ہے۔ یہ اپنے گھر والوں کے لیے بھی بہت زیادہ سوچتے ہیں۔

خیال رہے کہ کچھ عرصہ قبل شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم کی لندن میں عجمان کے حکمران سے اچانک ملاقات ہوئی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھی۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by @faz3video






سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اماراتی شاہی خاندان کے دو شہزادوں کی لندن کی سڑک پر اچانک ملاقات ہوئی۔

شیخ ہمدان کا عجمان سے حکمران سے آمنا سامنا وسطی لندن میں ہوا، اس موقع پر دونوں گرم جوشی سے ملے اور دبئی کے ولی عہد نے دوست کے سر پر پیار بھی کیا۔

شیخ ہمدان نے متحدہ عرب امارات کی فٹبال ٹیم کے صدر شیخ راشد بن الحمید سے بھی ملاقات کی۔ شیخ ہمدان کے انداز کو صارفین نے بہت زیادہ پسند کیا اور ان کے لیے شاندار الفاظ بھی تحریر کیے۔