پاکستان کی بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باقاعدہ پیشکش

09:46 AM, 1 Aug, 2019

نیا دور
عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی کی باضابطہ طور پر پیشکش کر دی ہے۔

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلررسائی دینے پر کام ہو رہا ہے، اس سلسلے میں عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق اقدامات کیے جا رہے ہیں، بھارت کو قونصلر رسائی سے متعلق جمعہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان کو ہدایت کی تھی کہ کلبھوشن یادیو کو قونصلر رسائی کا حق دیا جائے اور اس کی سزائے موت پر نظر ثانی کی جائے۔

مزیدخبریں