اپوزیشن ثابت کرے کہ فوج میری پشت پر ہے، نیب کنٹرول میں ہوتی تو 2 سال انتظار نہیں 6 ماہ میں اندر کرتا

04:36 PM, 1 Jan, 2021

نیا دور

 وزیراعظم  عمران خان  نے کہا کہ انہیں اپوزيشن پر حیرت ہورہی ہے کہ یہ چاہتی کیا ہے کہ فوج کیا کرے، ایک طرف مجھے کٹھ پتلی اور دوسری طرف فاشسٹ کہتے ہیں، جو مرضی کرلیں، این آر او نہیں دیں گے۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) اس سازش کا حصہ ہے ، میرا کام ہے اپنی فوج کی حفاظت کرنا، اپوزيشن ثبوت دے کہ کس طرح فوج مجھے بیک کررہی ہے ، فوج صرف کووِڈ ، سیلاب اور ٹڈی دل ميں سپورٹ کررہی ہے۔


عمران خان نے کہا  نیب کی 34 مجوزہ ترامیم ایسی تھیں کہ ہر ترمیم سے کسی نہ کسی اپوزيشن رہنما کی بچت ہورہی تھی، اگر میری نیب سے انڈر اسٹینڈنگ ہوتی تو دو سال انتظار نہ کرتا، چھ ماہ میں سب کو جیل میں ڈال دیتا۔


 انہوں نے کہا کہ میرے بیان کا مطلبغلط لیا گیا تھا میرا مطلب تھا کہ دو ماہ پہلے بریفنگ ملنی چاہیئے۔
مزیدخبریں