اسلام آبادکی احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنس کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی۔
راجہ پرویز اشرف پر نمائندے کے ذریعے فرد جرم عائد کر دی گئی، عدالت نے ملزمان پر ریشما اور گلف پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں فرد جرم عائد کی۔
دوسری جانب احتساب عدالت نے بیانات قلمبند کرنے کیلئے گواہوں کو 7 اگست کو طلب کر لیا