کنٹرولر نیوز اے آر وائے عامراسحاق سہروردی سمیت 150 ملازمین اے آر وائے سے فارغ

02:17 PM, 1 Oct, 2019

نیا دور
گزشتہ دنوں سے کئی چینلز اپنے ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر رہے ہیں کچھ روز قبل دنیا ٹی وی نے بھی اپنے ملازمین کو برطرف کیا تھا تاہم اب حکومت کے قریب سمجھے جانے والے  نیوز چینل اے آر وائے نے بھی اپنے ایک سو پچاس ملازمین کو جبری طور پر نوکویوں سے نکال دیا ہے۔

خبر کے مطابق کنٹرولر نیوز اے آر وائے عامراسحاق سہروردی کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا

ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی تنظمیوں کے سربراہان نے کہا کہ اے آر وائےکو آگاہ کیا جاتا ہے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ صحافی ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔

 

 
مزیدخبریں