گزشتہ دنوں سے کئی چینلز اپنے ملازمین کو جبری طور پر برطرف کر رہے ہیں کچھ روز قبل دنیا ٹی وی نے بھی اپنے ملازمین کو برطرف کیا تھا تاہم اب حکومت کے قریب سمجھے جانے والے نیوز چینل اے آر وائے نے بھی اپنے ایک سو پچاس ملازمین کو جبری طور پر نوکویوں سے نکال دیا ہے۔
خبر کے مطابق کنٹرولر نیوز اے آر وائے عامراسحاق سہروردی کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا میڈیا گروپ نے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کر دیا
ملازمین کی برطرفی کی شدید مذمت کرتے ہوئے صحافی تنظمیوں کے سربراہان نے کہا کہ اے آر وائےکو آگاہ کیا جاتا ہے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس مسئلے کو فوری حل کرے ورنہ صحافی ہر فورم پر احتجاج کریں گے۔اور اپنے حق کے لئے آواز اٹھائیں گے۔