کراچی کی مقامی عدالت نے جے ایس آئی ایل کمپنی اینڈ جے ایس گروپ پر بے بنیاد الزامات لگانے پر اے آر وائی نیوز سے وابستہ صحافی اسد کھرل کو جرمانے اور تین ماہ قید کی سزا سنا دی ہے۔
عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ اس کیس کا فیصلہ 2016ء میں صحافی اسد کھرل کیخلاف دائر درخواست کی روشنی میں سنایا گیا ہے۔ 15 جنوری 2016ء کو اسد کھرل نے اے آر وائے نیوز کے پروگرام ''کب تک'' میں جے ایس آئی ایل اور جے ایس گروپ کیخلاف توہین آمیز الزامات لگائے۔
https://twitter.com/hyzaidi/status/1555963402060693505?s=20&t=KTsWuUqbudpqyODleFhviw
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسد کھرل نے پروگرام کے دوران جھوٹے، من گھڑت، بے بنیاد الزامات کا سہارا لیا جن سے کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچا۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پروگرام کے دوران اسد کھرل کی جانب سے بیان کی گئی تمام باتیں جھوٹ پر مبنی تھیں، اس لئے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 500 کے تحت اے آر وائے نیوز سے وابستہ صحافی اسد کھرل کو 3 ماہ قید اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا سنائی جاتی ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں ان کو مزید ایک ماہ کی سزا بھگتنا ہوگی۔