ادارہ شماریات کے مطابق نومبرمیں ڈرائی فروٹ کی قیمت میں 4.38فیصداضافہ ہوا جبکہ ایک ماہ کےدوران انڈے 2.83فیصدمنہگے ہوئے۔
گزشتہ ایک ماہ کےدوران مکھن کی قیمت میں 2.61فیصداضافہ ہوا جبکہ ماہ نومبر کے ہی دوران ایل پی جی کی قیمت میں 10.31فیصداضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ سال کےمقابلے میں رواں سال آلو 56.11فیصدمنہگارہا جبکہ سالانہ بنیادپرانڈے48.67فیصد تک مہنگے ہوئے۔
دوسری طرف گزشتہ نومبرکےمقابلےمیں نومبر2020مین چکن یا مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46.82 فیصد اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر پر گندم 36.6 فیصد منہگی ہوئی جبکہ ایک ماہ کےدوران آٹےکی قیمت میں 4.1فیصدکمی ہوئی۔ ایک ماہ کےدوران مونگ 3.54فیصداوردال چنا 1.94فیصدسستی ہوئی۔