گذشتہ ایک سال اور ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھی: ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی

گذشتہ ایک سال اور ایک ماہ میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھی: ادارہ شماریات نے رپورٹ جاری کردی
حکومت کے ادارے ، ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں گزشتہ ایک سال کے دوران اور ماہ نومبر کے دوران مہنگی ہونے والی اشیاء کی فہرست اور اعداد و شمار جاری کئے گئے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ‏نومبرمیں ڈرائی فروٹ کی قیمت میں 4.38فیصداضافہ ہوا جبکہ ‏ایک ماہ کےدوران انڈے 2.83فیصدمنہگے ہوئے۔

گزشتہ ‏ایک ماہ کےدوران مکھن کی قیمت میں 2.61فیصداضافہ ہوا جبکہ ‏ماہ نومبر کے ہی دوران ایل پی جی کی قیمت میں 10.31فیصداضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ‏گزشتہ سال کےمقابلے میں رواں سال آلو 56.11فیصدمنہگارہا جبکہ ‏سالانہ بنیادپرانڈے48.67فیصد تک مہنگے ہوئے۔

‏دوسری طرف گزشتہ نومبرکےمقابلےمیں نومبر2020مین چکن یا مرغی کے گوشت کی قیمت میں 46.82 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ‏سالانہ بنیادوں پر پر گندم 36.6 فیصد منہگی ہوئی جبکہ ‏ایک ماہ کےدوران آٹےکی قیمت میں 4.1فیصدکمی ہوئی۔ ‏ایک ماہ کےدوران مونگ 3.54فیصداوردال چنا 1.94فیصدسستی ہوئی۔