Get Alerts

ہفتے میں مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد بڑھ گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 13.89 فیصد تک پہنچ گئی : وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ

ہفتے میں مہنگائی کی شرح 2.41 فیصد بڑھ گئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 13.89 فیصد تک پہنچ گئی : وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ
 وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کے شرح  میں 2اعشاریہ 41 فیصد کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور مہنگائی کی مجموعی شرح 13اعشاریہ 89 فیصد پر پہنچ گئی.
ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ 17 ہزار ماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کا پارہ 19اعشاریہ 76 فیصد ریکارڈ جبکہ 17سے 22 ہزارماہانہ کمانے والوں کیلئے مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ 12 فیصد ریکارڈ ہوا.ادارہ شماریات کا ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دالیں،سبزیاں ،کوکنگ آئل،چکن انڈے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ رواں ہفتے بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے تک فی یونٹ کا اضافہ ہوا.ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 5 روپے فی کلو اور  انڈے 1 روپے فی درجن مہنگے ہو گئے جبکہ فروری کےآخری ہفتے میں کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 3 سے 8 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا. ادارہ شماریات کے مطابق کوکنگ آئل کا اڈھائی کلو کا ٹن 8 روپے مہنگا ہو گیا جبکہ گندم کا 20 کلو آٹے کا تھیلا 5 روپے بڑھ گیا اور  قیمت 955 روپے کی سطح پر پہنچ گئی.ادارہ شماریات نے مزید کہا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چینی،مٹن،تازہ دودھ،خشک دودھ دہی کی قیمتوں میں بھی  اضافہ دیکھنے میں آیا اور رواں ہفتے 25 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ 5 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک ہفتے کے دوران 21 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا.