مبینہ طور پر انہوں نے فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور لیگی قیادت کے حوالے سے نازیبا گفتگو جسے جاوید لطیف نے فحاش قرار دیا اس پر یہ دھمکی دی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یہ خاتون نہ ہوتیں تو میں انہیں ایسا تھپڑ مارتا کہ یہ یاد رکھتیں۔
انہوں نے اس کے حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے اس عزم کو دھریا۔
یاد رہے کہ جاوید لطیف اس سے قبل بھی قومی اسمبلی میں مراد سعید کی بہن کو بھی نازیبا تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔