ٹاک شو میں گرما گرمی: فردوس عاشق ایوان خاتون نہ ہوتی تو ایسا تھپڑ لگاتا کہ ۔۔، ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف

ٹاک شو میں گرما گرمی: فردوس عاشق ایوان خاتون نہ ہوتی تو ایسا تھپڑ لگاتا کہ ۔۔، ن لیگ کے ممبر قومی اسمبلی جاوید لطیف
مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف ایک بار پھر خبروں میں ہیں کیوں کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کو تھپڑ مارنے کی دھمکی دی ہے۔  وہ اور فردوس عاشق اعوان دنیا ٹی وی کے شو آندی فرنٹ ود کامران شاہد میں شریک تھے جہاں یہ واقع پیش آیا۔

مبینہ طور پر انہوں نے فردوس عاشق اعوان کی مریم نواز اور لیگی قیادت کے حوالے سے  نازیبا گفتگو جسے جاوید لطیف نے فحاش قرار دیا اس پر یہ دھمکی دی۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ خاتون نہ ہوتیں تو میں انہیں ایسا تھپڑ مارتا کہ یہ یاد رکھتیں۔

انہوں نے اس  کے حوالے سے ایک ٹویٹ بھی کی جس میں انہوں نے اس عزم کو دھریا۔

یاد رہے کہ جاوید لطیف اس سے قبل بھی قومی اسمبلی میں مراد سعید کی بہن کو بھی نازیبا تنقید کا نشانہ بنا چکے ہیں۔