مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اوردونوں سیشن کورٹ قمبر میں تحفظ کی درخواست دینے کے لیے آرہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔
اب تک کی پولیس تحقیقات کے مطابق جنہوں نے قتل کیا وہ دلہن کے رشتے دار تھے اور پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے موقع پر فائر کھول دیا جس سے زینت اور اسکا شوہر اللہ بخش قمبر موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔