Get Alerts

لاڑکانہ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتہ داروں نے دن دیہاڑے قتل کردیا

لاڑکانہ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو لڑکی کے رشتہ داروں نے دن دیہاڑے قتل کردیا
لاڑکانہ کے نواحی علاقے میں  پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو عدالت آتے ہوئے قتل کردیا گیا۔

مقتول جوڑے نے ایک ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اوردونوں سیشن کورٹ قمبر میں تحفظ کی درخواست دینے کے لیے آرہے تھے کہ گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

اب تک کی پولیس تحقیقات کے مطابق جنہوں نے قتل کیا وہ دلہن کے رشتے دار تھے اور پہلے سے گھات لگا کر بیٹھے ہوئے تھے۔ انہوں نے موقع پر فائر کھول دیا جس سے زینت اور اسکا شوہر اللہ بخش قمبر موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔