عورت مارچ کے روز ہی لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں غیرت کے نام پر اندوہناک قتل کی واردات سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں گھر سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ یہ لاشیں میاں،بیوی اور انکی کمسن بیٹی کی ہیں جنہیں گھر مین گھس کر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔ قتل ہونے والے بد قسمت جوڑے نے 4 سال قبل پسند کی شادی کی تھی۔ میاں کا نام وقاص اور بیوی کا نام رضیہ ہے۔
پولیس کے مطابق شبہ ہے تینوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا ہے۔ تینوں افراد کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا۔ جبکہ وقاص کو سر میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔دونوں میاں بیوی ایک فیکٹری میں کام کرتے تھے۔ بدقسمت جوڑے کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ رضیہ کے گھر والے انہیں ہراساں کررہے تھے۔