خواد سوزی کرنے والے اس شخص کا نام فیصل ہے جبکہ اس کے پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں کہا گیا ہےکہ میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی تحریک انصاف کے لئے مانگا۔
خط میں حکومتی پارٹی کے عہدیدار کا نام لے کر اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ شخص پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔ جبکہ اس کے خلاف 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا۔ اسنے بتایا ہے کہ میں نے حکمراں جماعت کےایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی۔خط کے مطابق درخواست وزیر اعظم آفس سے سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔
اس اندہوناک واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں اس شخص کو جلنے کے بعد کرب سے چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب خود سوزی کرنے والے شخص کے بارے میں اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ شخص ذہنی مریض تھا۔