تحریک انصاف کو ووٹ دینا میرا قصور تھا، حکومت سے دلبرداشتہ شخص کی وزیر اعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی

تحریک انصاف کو ووٹ دینا میرا قصور تھا، حکومت سے دلبرداشتہ شخص کی وزیر اعظم ہاؤس کے باہر خودسوزی
تبدیلی کے نعرے اور امیدیں وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے  شعلوں کی نذر ہوگئیں۔  وزیراعظم ہاؤس کے سامنے مبینہ طور پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت سے دلبرداشتہ پارٹی کے ووٹر نے خود کو وزیر اعظم ہاؤس کے سامنے آگ لگا کر خود سوزی کرلی۔ وزیراعظم ہاؤس کے سامنے خود کو آگ لگانے والے اس تحریک انصاف کے سپورٹر شہری کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ انتقال کرگیا۔

خواد سوزی کرنے والے اس شخص کا نام فیصل ہے جبکہ اس کے  پاس سے وزیراعظم ہاؤس کو لکھا گیا خط بھی ملا جس میں کہا گیا ہےکہ میرا اتنا قصور ہے کہ پی ٹی آئی کو ووٹ دیا اور لوگوں سے بھی  تحریک انصاف کے لئے مانگا۔

خط میں حکومتی پارٹی کے عہدیدار کا نام لے کر اس کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ شخص پیر ودھائی تھانہ گیا لیکن کارروائی نہیں کی گئی۔ جبکہ اس کے خلاف 20 لیٹر شراب کا جھوٹا پرچہ بھی کرایا گیا۔ اسنے بتایا ہے کہ  میں نے حکمراں جماعت کےایک عہدیدار کیخلاف وزیراعظم سیکرٹریٹ درخواست دی تھی۔خط کے مطابق درخواست  وزیر اعظم آفس سے سی پی او راولپنڈی کو مارک کی گئی تھی۔

اس اندہوناک واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔ جس میں اس شخص کو جلنے کے بعد کرب سے چلاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب  خود سوزی کرنے والے شخص کے بارے میں اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ یہ شخص ذہنی مریض تھا۔