صوبہ سندھ کے شہر سجاول میں راشن نہ ملنے پر غریب شہری نے بچوں کے ہمراہ خود سوزی کی کوشش کی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ کے ضلع سجاول میں ڈپٹی کمشنر آفس کے باہر شہری نے راشن نہ ملنے پر بچوں سمیت خود سوزی کی کوشش کی۔ متاثرہ شہری کا کہنا تھا کہ ایک ماہ سے گھر میں فاقہ کشی ہے، بچے بھوک سے نڈھال ہیں، بچوں کا یہ حال نہیں دیکھ سکتا، مجبور ہو کر پٹرول چھڑک کر خود کو جلانے آیا ہوں۔
شہری کے مطابق سرکاری راشن کی تقسیم میں غریبوں کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔
شہری کی بچوں سمیت خود سوزی کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی، پولیس اہلکار شہری شاہنواز زنگیجو اور بچوں کو ڈپٹی کشمنر ہاؤس لے گئے۔