چونیاں کے نواحی دربار شیخ علم دین میں المحسن رائس ملز میں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی سربراہی میں تحصیل رائس ملز مالکان کا ہنگامی اجلاس طلب. اجلاس میں رائس ملز مالکان نے شرکت کی. اجلاس میں کورونا وائرس سے متاثرہ قرنطینہ سینٹر میں موجود افراد کو کھانا ادویات اور الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ کے تمام مستحق گھروں کو رائس ملز ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان کے مہینے کا راشن مہیا کیا جائے گا. جس کے لیے رائس ملز ایسوسی ایشن قصور نے 50لاکھ روپے کا فنڈ اکٹھا کیا جس میں پہلے مرحلے 1 ہزار راشن بیگ تیار کیا گیا ہے. رائس ملز ایسوسی ایشن کے صدر ملک محسن نذیر نےکہا کہ یہ راشن تمام رائس ملز مالکان کے تعاون سے اکٹھا کیا گیا ہے جو اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کے ذریعے یہ راشن کورونا وائرس سے متاثرہ افراد غریب اور مستحق افراد کے گھروں میں پہنچایا جائے گا جو صرف اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے کیاہے جو کورونا کی وبا کے خاتمے تک یہ سلسلہ جاری رہے گا.
جس پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے رائس ملز ایسوسی ایشن کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا میں تمام رائس ملز مالکان کا لفظوں سے نہیں بلکہ دل سے مشکور ہوں جنہوں نے میری ایک آواز پر 50لاکھ روپے کی خطیر رقم اکھٹی کر کے مشکل کی اس گھڑی میں انسانیت کی خدمت کے لے پیش کیا. جو جذبہ میں نے آپ لوگوں میں دیکھا ہے.اس سے پہلے کہیں نہیں دیکھا کورونا وائرس اور لاک ڈون سے متاثر ہونے والے خاندانوں کے لیے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں جس جذبے سے آپ نے راشن کا بندوبست کیا اس کا اجر صرف آللہ کی ذاتِ ہی دے سکتی۔ میں آپ کے جذبے کی دل سے قدر کرتا ہوں اس راشن کی مستحق افراد تک تقسیم کے لیے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مستحق افراد میں راشن پہچانے میں رہنمائی کرے گئی اس موقع پر رائس ملز مالکان نے شرکت کی اور بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں حصہ ڈالا.
چونیاں کے قریب آلہ آباد میں محلہ رحمان پورہ میں مزید چونتیس افراد میں کورڈ 19وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اب تک الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد چوالیس ہو چکی ہے چودہ اپریل کو 350 مشتبہ افراد کے نمونے لیے گیے تھے ٹیسٹ رپورٹ کے مطابق ان میں سے 44 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔