شوگر ملوں کے مالکان جہانگیر ترین سے تنگ؟: شوگر ملز ایسو سی ایشن میں جہانگیر ترین گروپ سے جان چھڑانے کی مہم

شوگر ملوں کے مالکان جہانگیر ترین سے تنگ؟: شوگر ملز ایسو سی ایشن میں جہانگیر ترین گروپ سے جان چھڑانے کی مہم
جہانگیر ترین کے خلاف شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگی ہیں۔ اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے اندر جہانگیر ترین گروپ کی مخالفت کی بنیاد پر ایک نیا گروپ سامنے آیا ہے جس کا نام پروگریسو گروپ ہے۔

پروگریسیو گروپ کے نام سے سامنے آنے والے اس گروپ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نئے لائحہ عمل کا اعلان چندو روز میں کریں گے۔

جیو نیوز کے مطابق  ترجمان پروگریسیو گروپ وحید چوہدری نے ایک بیان میں کہا کہ موجودہ چیئرمین نعمان احمد خان کو ہٹانے کی جدوجہد کریں گے کیونکہ جہانگیرترین کا اثرورسوخ شوگر انڈسٹری کیلئے نقصان دہ ہے۔

یاد رہے کہ ملک میں آئے چینی بحران کے بعد  ایف آئی اے کے تحقیقاتی کمیشن نے انکشاف کیا تھا کہ ملک میں چینی بحران کاسب سے زیادہ فائدہ عمران خان کے قریبی دوست  اور تحریک نصاف کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔