گنے کی قیمت مقرر کردہ قیمت سے کہیں زیادہ ہوگی تو چینی بھی سستی نہیں ہوگی: شوگر ملز ایسوسی ایشن

گنے کی قیمت مقرر کردہ قیمت سے کہیں زیادہ ہوگی تو چینی بھی سستی نہیں ہوگی: شوگر ملز ایسوسی ایشن
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ اگر گنے کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا تو چینی کی پیداواری لاگت بھی بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چند ہفتے پہلے پنجاب کی ضلعی انتظامیہ نے گنے کی غیر قانونی اوربغیرلائسنس خریداری میں ملوث مڈل مین مافیا کے خلاف کاروائی کی  جو گنے کی قیمتوں میں اضافہ کا سبب بن رہا تھا جس میں نہ تو کاشتکاروں اور نہ ہی شوگر ملوں کا فائدہ  تھااور سب منافع مڈل مین اپنی جیبوں میں ڈال رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی کاروائی کی وجہ سے گنے کے ریٹ کم ہوئے تھے جواب دوبارہ بڑھنا شروع ہو گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مڈل مین کے کردار کے خاتمہ کے لیے بھرپور کاروائی کرے تاکہ گنے کی قیمتیں ایک مناسب سطح تک رہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچینی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہو گا تو چینی کی قیمت بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن ، مڈل مین مافیا کے رحیم یار خان میں حمائت یافتہ کی طرف دائر کردہ کیس میں پارٹی نہیں تھی۔ شوگر انڈسٹری حکومت کے ساتھ مل کر چلنا چاہتی ہے تاکہ چینی کی قیمتیں عام آدمی کے لیے ایک مناسب سطح تک رہیں۔