مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ان ہی مظاہروں کیساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہو جائے گا اور اس میں ملک بھر سے قافلے شامل ہونگے۔
جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت رسک پر ہے، پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہو گیا ہے، ہم اس حکومت کو چلتا کر کے دکھائیں گے، اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم، پھر تیسری اسکیم ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ 15 لاکھ افراد کیسے آتے ہیں، نالائق حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے۔