Get Alerts

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان
مولانا فضل الرحمان نے 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ  فیصلہ کیا ہے کہ 27 اکتوبر کو ہم کشمیری عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کریں گے، ان ہی مظاہروں کیساتھ اسلام آباد کی طرف آزادی مارچ شروع ہو جائے گا  اور اس میں ملک بھر سے قافلے شامل ہونگے۔ 


جےیو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت رسک پر ہے، پاکستان کی بقا کا سوال پیدا ہو گیا ہے، ہم اس حکومت کو چلتا کر کے دکھائیں گے، اگر رکاوٹ ڈالی گئی تو پہلی اسکیم، پھر دوسری اسکیم، پھر تیسری اسکیم ہو گی۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ دیکھیں گے کہ 15 لاکھ افراد کیسے آتے ہیں، نالائق حکومت کی وجہ سے ملک کی معیشت ڈوب چکی ہے۔








1










3










14