باجوڑ ایجنسی: ایم این محسن داوڑ پر جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر کا حملہ

12:55 PM, 3 Oct, 2020

نیا دور
سابقہ فاٹا کے علاقہ باجوڈ ایجنسی میں بار کونسل کی تقریب حلف برداری کے دوران ایم این اے محسن داوڑ خطاب کرنے کیلئے مائیک پر پہنچے تو صوبائی امیر جماعت اسلامی و سابق ایم این اے ہارون رشید نے ساتھیوں سمیت ان پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے انتظامیہ اور محسن داوڑ کے ساتھیوں سے ہاتھا پائی کی اور انہیں زد و کوب کیا۔  انہوں نے دیگر مہمانوں پر بھی تشدد کیا اور ان پر کرسیاں اٹھا کر پھینکیں۔ وزیرستان سے منتخب ایم این اے محسن داوڑ حملہ آوروں سے بال بال بچے تاہم جلد ہی انہیں محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا۔

https://www.facebook.com/100048198240158/posts/184000603216547/?extid=0&d=n

محسن داوڑ اس وقت پیپلز پارٹی کے صوبائی رہنماء کی رہائش گاہ پر موجود ہیں اور پی ڈی ایم کی میٹنگ میں بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کر رہے ہیں تاہم اس حملہ کے حوالے سے انہوں نے کوئی بیان نہیں دیا۔ انکے ساتھیوں کا کہنا ہے کہ وہ میٹنگ میں اس واقعے کا ذکر بھی کریں گے اور میٹنگ سے فارغ ہو کر اس حملے پر اپنا موقف پیش کریں گے۔



 
مزیدخبریں