تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک میں کرونا وائرس 17 ہزار سے زائد افراد کو متاثر کر گیا ہے۔ اگست میں 17003 کرونا کے نئے کیسز سامنے آئے جو یومیہ اوسطاً 500 سے زائد کیسز بنتے ہیں۔
دوسری جانب اسی ماہ میں کرونا کی وجہ سے 324 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ اسی کی اوسط 10 اموات فی یوم بنتی ہے۔
ان اعداد و شمار سے واضح ہے کہ کرونا بہر کیف کسی صورت بھی ختم نہیں ہوا اور ہمارے بیچ ہمارے ارد گرد افراد کو متاثر کر ر ہا ہے اور کسی بھی وقت یہ سر اٹھا سکتا ہے اس لئے تمام فیصلوں میں اور عوامی میل جول میں احتیاط لازم ہے۔