پاکستان سے نکالا گیا تو عذاب کھڑا کر دوں گی: سنتھیا رچی

10:32 AM, 3 Sep, 2020

نیا دور
امریکی شہری سنتھیا رچی نے دھمکی دی ہے کہ اگر اسے ملک سے نکالا گیا تو وہ امریکی دارالخلافہ واشنگٹن ڈی سی میں جا کر ایسا عذاب کھڑا کرے گی کہ کوئی اسے برداشت نہیں کر پائے گا۔ اس نے کہا کہ ایسے لوگ جنہوں نے زیادتی کی انہیں سامنے آنے چاہئے۔  پبلک نیوز کے پروگرام میزبان ضمیر حیدر نے ان سے پوچھا کہ کیا وہ یہ دھمکی ریاست کر دے رہی ہیں یا افراد کو جس پر واضح جواب نہ آیا۔

 یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اور انہیں پندرہ روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق  امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان پر سیاستدانوں کے خلاف بیان بازی سے متعلق بھی پابندی عائد کی تھی۔ جبکہ سیکریٹری داخلہ کو امریکی خاتون کے ویزہ کی مدت میں توسیع کے بارے میں اختیار دیتے ہوئے اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔ 

مزیدخبریں