یاد رہے کہ وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کی ویزے میں توسیع کی درخواست مسترد کردی تھی۔ اور انہیں پندرہ روز میں ملک چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی شہری سنتھیا رچی کے ویزے کی مدت 31 اگست کو ختم ہوچکی ہے اور انہوں نے ویزے کی توسیع کے لیے درخواست دی تھی تاہم وزارت داخلہ نے ان کی درخواست کو مسترد کردیا تھا۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان پر سیاستدانوں کے خلاف بیان بازی سے متعلق بھی پابندی عائد کی تھی۔ جبکہ سیکریٹری داخلہ کو امریکی خاتون کے ویزہ کی مدت میں توسیع کے بارے میں اختیار دیتے ہوئے اس پر ایکشن لینے کا حکم دیا تھا۔