Get Alerts

سنتھیا رچی کا کردار کیسا؟: وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کے کردار کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی

سنتھیا رچی کا کردار کیسا؟: وزارت داخلہ نے سنتھیا رچی کے کردار کے حوالے سے عدالت میں رپورٹ جمع کرادی
وزارت داخلہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کو بتایا ہے کہ ستنھیا رچی کس قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں شامل نہیں ہیں۔ اور اس حوالے سے وہ کلین ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق سنتھیا غیر قانونی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، غیر ملکیوں کے ویزوں میں 31 اگست تک توسیع کی گئی تھی لہذا سنتھیا رچی 31 اگست تک قانون کے مطابق پاکستان میں رہ سکتی ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سنتھیا رچی نے ویزے میں توسیع کی الگ درخواست بھی دے رکھی ہے، 31 اگست کے بعد ویزہ توسیع کی درخواست پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔