پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سنگین الزامات کی بوچھاڑ کرنے والی اس امریکی خاتون سنتھیا رچی نے اپنی توپوں کو رخ ن لیگ کی جانب کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فکر نہ کریں، ن لیگ کو بھی نہیں چھوڑوں گی، اگلی باری ان کی ہے
اپنے ایک اور سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ میرے پاس اوربھی بہت کچھ ہے لیکن چند دن آرام کی ضرورت ہے، پی پی قیادت اپنے کارکنوں سے کہے کہ وہ مجھے اکیلا چھوڑ دیں۔
یاد رہے کہ انھوں نے سابق وزیر داخلہ رحمان ملک پر جنسی زیادتی جب کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین پر دست درازی کا الزام عائد کیا تھا۔ اور الزام کے مطابق انہوں نے یہ سب اس خاتون کے ساتھ تب کیا جب وہ ملک کے اہم ترین عہدوں پر فائز تھے۔
سنتھیا رچی نے کہا کہ انھوں نے جو الزامات لگائے ہیں اس حوالے سے 2011 میں امریکی سفارتخانےکو آگاہ کیا تھا لیکن پاک امریکا پیچیدہ تعلقات کی وجہ سے مجھے مناسب جواب نہیں ملا۔ سنتھیا رچی نے بتایا کہ میرے منگیتر نے یہ سب بولنے کے لیے میری حوصلہ افزائی کی تاکہ ہمارا رشتہ آگے بڑھ سکے۔