Get Alerts

رحمان ملک نے مجھے ریپ کیا، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے تشدد کیا: سنتھیا رچی

رحمان ملک نے مجھے ریپ کیا، یوسف رضا گیلانی اور مخدوم شہاب الدین نے تشدد کیا: سنتھیا رچی
اسلام آباد: پاکستان میں مقیم گذشتہ کافی عرصے سے پاکستان کی سیاست میں دلچسپی رکھنے والی امریکی بلاگر سنتھیا رچی نے جمعہ کی شام پاکستان پیپلز پارٹی کے تین رہنماؤں پر خوفناک الزامات لگائے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جاری کی گئی ویڈیو میں سنتھیا رچی کا کہنا تھا کہ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے انہیں ریپ کیا۔

اس کے بعد انہوں نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین نے ان پر جسمانی تشدد کیا۔ آخر میں انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے بھی ان پر جسمانی تشدد کیا جب وہ پریذیڈنٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس حوالے سے غیر جانبدار اور تحقیقاتی صحافیوں کے سامنے مزید حقائق لانے کے لئے بھی تیار ہیں۔



واضح رہے کہ سنتھیا رچی گذشتہ کئی ماہ سے پاکستانی سیاست میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ملک ریاض کے خاندان کی خواتین کی جانب سے ماڈل و اداکارہ عظمیٰ خان کو ریپ کی دھمکی دینے پر تبصرہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پاکستان کی سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو شہید بھی خواتین کا ریپ کروایا کرتی تھیں۔

سنتھیا رچی کے اس الزام کے بعد پیپلز پارٹی کی جانب سے ان کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ اور اس کے بعد سے سنتھیا رچی پیپلز پارٹی کے کئی رہنماؤں پر مختلف الزامات لگاتی رہی ہیں۔

حالیہ ویڈیو کو بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ ان کے اختلافات کی ایک کڑی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔