Get Alerts

الو ارجن کی جنوب بھارتی فلم پشپا 2 کا باکس آفس پر راج سب کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف 6 دنوں میں 940 کروڑ کا بزنس کر کے سب فلموں کو بچھاڑ دیا

الو ارجن کی جنوب بھارتی فلم پشپا 2 کا باکس آفس پر راج سب کو پیچھے چھوڑ دیا، صرف 6 دنوں میں 940 کروڑ کا بزنس کر کے سب فلموں کو بچھاڑ دیا


بولی ووڈ ہندی اردو سرکٹ کو ایک بار پھر جنوب کی ایک اور فلم نے فتح کر لیا ہے ، ڈائریکٹر سو کمار کی پشپا 2 نے ایسی مثالی  کامیابی حاصل کی کہ بڑے بڑے بولی ورڈ سپر اسٹارز دانتوں کے نیچے انگلیاں لیے بیٹھے ہیں ، پربھاس اور یش کے بعد الوارجن جنوب بھارت سے ایک اور پین انڈیا سپر اسٹار بن کر ابھرے ہیں ۔ اب ہندی اردو سرکٹ پر ایک تیسرا پین انڈیا سپر اسٹار بن گیا اسکی فلم پشپا 2 نے اپنے ریلیز کے 6 دنوں دن دنیا بھر سے 940 کروڈ کا بزنس کر لیا ہے، پورے بھارت میں یہ فلم 900 سنمیا گھروں میں ریلیز ہوئی تھی اور دنیا بھر  کے لگ بھگ 1300 سنمیا گھروں میں  ریلیز ہوئی تھی اب تک اردو ہندی سرکٹ بولی ورڈ سے پشپا 2 چھ دنوں 386 کروڈ کا بزنس کر چکی ہے جبکہ تلگو ،تمل ،میالم کناڈا بنگلہ بھاشا کو ملا کر پورے بھارت سے پشپا 2 کا بزنس 677 کروڈ کا ہو چکا ہے،  یہ ایک ایسا سنگ میل ہے جسکو پار کرنے میں زمانہ لگ جائے گا ، اب وہ وقت گزر چکا ہے ، جب بولی ورڈ ہندی اردو سرکٹ اور جنوب بھارت کے سپر سٹارز الگ الگ ہوتے تھے اس وقت پین انڈیا سپر اسٹار 3 ہیں،  پربھاس، ہش اور  الو ارجن تینوں کا تعلق جنوبی بھارت سے ہے بولی ورڈ کے صرف 2سپر اسٹارز شاہ رخ خان کی فلم جوان اور رنبیر کپور کی اِنمیل نے جنوب میں 50 کروڈ سے زائد کا بزنس کیا  تھا اسکی وجہ یہ تھی کہ شاہ رخ خان کی جوان کے ڈائریکٹر اٹیلی اور ییروین نین تارا اور رنبیر کپور کی انمیل کے ڈائریکٹر سندیپ رنڈی واگہ اور ییروین رشمکا مندانہ کا تعلق جنوبی بھارت سے تھا ، آپ ذرا اندازہ کریں کہ پین انڈیا سپر اسٹار پربھاس کی فلاپ فلم ادھی پرش نے ہندی اردو سرکٹ سے 125 کروڈ کا بزنس کیا اور شاہ رخ خان اور رنبیر کپور کی کامیاب کہلانے والی فلمیں جوان اور انمیل نے جنوب سےصرف  50 کروڈ کا بزنس کیا تھا ، اس صورتحال میں ایک بات تو واضح ہو چکی ہے جنوب کی فلموں کا ہندی اردو سرکٹ میں کامیابیوں کا جو سفر باہو بلی سے شروع ہوا تھا وہ اب پشپا 2 کی مثالی کامیابی کے بعد اس حد تک مستحکم ہو چکا ہے کہ پشپا 2 پہلے دن ہندی اردو سرکٹ 72 کروڈ کا بزنس کرتی ہے شاہ رخ خان کی جوان نے پہلے دن 63 کروڈ کا بزنس کیا تھا ، اتوار کے چوتھے روز پشپا 2 نے 84 کروڈ کا ہندی اردو سرکٹ میں بزنس کیا جس کے بعد تمام بولی ورڈ اسٹارزدانتوں کے نیچے انگلیاں لیے ہوے ہیں،  جنوب کے پربھاس یش اور الو ارجن ہندی اردو سرکٹ میں شیر کی طرح دھاڑتے پھیر رہے ہیں اور بولی ورڈ کے تمام 7 بڑے سپر اسٹارز، شاہ رخ خان، عامر خان، سلمان خان،  اکشے کمار، اجے دیوگن، رتیک روشن اور رنبیر کپور تماشای بنے انہیں دیکھ رہے ہیں ،  بھارت کی سنمیا سکرین پر بولی ورڈ کی مرکزیت ختم ہو چکی ہے ، اب وہاں جنوب کا راج ہے جنوب کے ڈائریکٹرز،  ایس ایس راجہ مولی ، پرشانت نیل،  سو کمار ، سندیپ رنڈی واگہ، اٹیلی وہ کچھ کر رہے کہ جس کا صرف تصور کیا جا سکتا ہے۔ بولی ورڈ فلم ڈائریکٹرز حد سے زیادہ حقیقت نگاری کے چکر  میں ماسز کے سنمیا کو فرمواش کر چکے ہیں اور اپنی ثقافت سے ہٹ کر ہم جنس پرستوں کو پرموٹ کرنے  کیلیے ماس سنمیا کو فرمواش کر گئے جہاں اب جنوب کے ڈائریکٹرز اور ادکار قدم جما چکے ہیں پھر بھارتی پنجاب کے گلوکار موسیقار بھی روایتی اردو گیت نگاری اور فلم موسیقی کے لئے نقصان دہ ثابت ہوے یوں بولی ورڈ موسیقی  اپنے زوال کو پہنچ چکی ہے،  بولی ورڈ کے 3 ڈائریکٹرز سدرتھ ،اہند انیل شرما،  امر کوشک سے توقع ہے کہ وہ روایتی ہندی اردو سرکٹ میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں مگر جہاں تک پین انڈیا کی بات ہے تو  وہاں صرف  اور صرف جنوب بھارت فلم انڈسٹری کا  راج ہے۔

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔