Get Alerts

چیمپیئنز ٹرافی کے بعد

بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان یہ ون ڈے میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے ، عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید جو اظہر علی اور اسد شفیق کے ہمراہ  سلیکشن  کمیٹی کے رُکن بھی ہیں وہ چند ماہ سے ٹیم انتطامیہ کے مدار النہام ہیں تنقید کا رُخ انکی ہی طرف کیوں انکی ساکھ اچھی تھی بطور کوچ اور سلیکشن  کمیٹی کے مدار المنہام انہوں نے درست فیصلے کئے تھے

چیمپیئنز ٹرافی کے بعد

اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والا میچ پوائنٹ ٹیبل  کے لئے نہیں بلکہ دونوں ٹیموں  کی ساکھ کی بحالی کا میچ ہو گا، پاکستان ہرگز  نہیں چاہے  گا کہ پوری ٹرافی میں ایک بھی میچ نہ جیتنے والی ٹیم بنے اور ہی  یہ سوچ بنگلہ دیش کی بھی ہو گی ،وہ 2 دن  قبل پاکستان کو ہوم ٹیسٹ سیریز  میں 2صفر سے  ہرا  چکے ہیں، اب اس اکلوتے ون ڈے میچ میں بھی کامیابی حاصل کرنا چاہیں گے اور ٹرافی سے اخراج کے غم کو ایک جیت کی خوشی میں بدلنا چا ہیں  گے ۔

لہذا  بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان یہ ون ڈے میچ کانٹے دار ہونے کی توقع ہے ، عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید جو اظہر علی اور اسد شفیق کے ہمراہ  سلیکشن  کمیٹی کے رُکن بھی ہیں وہ چند ماہ سے ٹیم انتطامیہ کے مدار النہام ہیں تنقید کا رُخ انکی ہی طرف کیوں انکی ساکھ اچھی تھی بطور کوچ اور سلیکشن  کمیٹی کے مدار المنہام انہوں نے درست فیصلے کئے تھے ۔ میرٹ کی بالادستی کو یقنیی بنایا کسی حد تک پلیئر پاور کا خاتمہ تو نہیں مگر کم ضرور کر دیا تھا مگرجب  چیمپیئنز  ٹرافی کی   ٹیم کا اعلان ہوا تو عاقب کی ساکھ خراب ہوئی  اوپنر فخر زمان کے ساتھ کوئی  دوسرا اوپنر نہ ہونا صرف ایک ریگولر  سپینر  ابرا احمد اور فہیم اشرف سیاسی سفارش اور خوشدل شاہ پلیئر پاور کی طاقت کے باعث ٹیم میں واپسی نے عاقب جاوید اظہر علی اور اسد شفیق کی ساکھ  متاثر کر دیا ۔

 محمد رضوان نے پوری ٹرافی اور اس سے پہلے سہ فریقی سیریز میں خراب کپتانی کی، پاکستان سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز  ٹرافی اپنے گھر میں  ہی ہار گیا ۔ رضوان اتنے بُرے کپتان ثابت ہوئے کہ ان کوآؤٹ کا ریویو  لینے کا بھی نہیں پتہ  چلا ،ان کو سمجھ ہی نہیں آتی تھی ۔ یہی حال اہم ترین فاسٹ باؤلر  شاہین شاہ  آفریدی کا بھی ہے وہ بھی ریویو لینے کے معاملے میں عقل کے اندھے ہیں ۔

 پاکستان نے اب نیوزی لینڈ جانا ہے جہان 3 ون ڈے اور 5 ٹی ٹوینٹی میچز کھلنے ہیں ، عاقب جاوید، اظہر علی ،اسد شفیق کو اپنے پرانے رنگ میں آنا ہو گا ۔میرٹ کی بالا دستی کرنی ہوگی تاکہ تنقید کی زد سے نکل سکیں ، بیت متدرہ کے بغل بچے محسن نقوی جن کو کرکٹ کی کاف کا بھی نہیں پتہ بہتر ہے کرکٹ بورڈ چیئرمین شپ چھوڑ کر  صرف وزات داخلہ تک محدود ہو جائیں۔  ہماری جان چھوڑ دیں کیونکہ ان کے دور میں پاکستان تاریخ میں  پہلی بار امریکہ سے ہارا بنگلہ دیش سے ٹیسیٹ سیریز ہارا اب ہوم گراؤنڈ میں پہلے ہی راؤنڈ  میں آئی  سی سی ایونٹ ہارنے والا پہلا ملک بن گیا ہے ۔ حرف آخر پچھلے 2 ہفتوں میں اپنے گھر میں سہ فریقی سیزیز اور  چیمپیئنز   ٹرافی میں عبرتناک شکست کے بعد سرفراز احمد بہت یاد آئے جن کی قیادت میں 2017 کی ٹرافی برطانیہ میں جیتی  گئی تھی، سرفراز احمد کی کرکٹ کے 3 سال ہم نے ضائع کئے اور  اس جیسا بہترین کپتان 3 سالوں سے نہیں ملا۔

حسنین جمیل 17 سال سے صحافت سے وابستہ ہیں۔ وہ افسانوں کی تین کتابوں؛ 'کون لوگ'، 'امرتسر 30 کلومیٹر' اور 'ہجرت' کے مصنف ہیں۔