Get Alerts

بگ بیش ویمنز لیگ کا انوکھا آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں

کپتان میلبرن سٹارز میگ لیننگ نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی اتنی بلندی پر نہیں آئی۔ یہ ویمنز کرکٹ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کی منتظر ہوں۔

بگ بیش ویمنز لیگ کا انوکھا آغاز، کرکٹرز ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں

کامیاب ترین ویمنز بگ بیش لیگ کے نئے سیزن کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ جس کے لیے آسٹریلوی ویمنز کرکٹرز نے انوکھا انداز اپناتے ہوئے ٹرافی کو سڈنی کی بلند ترین عمارت پر لے گئیں۔

آسٹریلوی کرکٹرز ایلیسا ہیلی اور میگ لیننگ ڈبلیو بگ بیش لیگ ( بی بی ایل) کی ٹرافی لے کر سڈنی کی بلند ترین عمارت پر پہنچ گئیں۔ سڈنی ٹاور آئی کی یہ عمارت 1014 فٹ بلند ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کپتان میلبرن سٹارز میگ لیننگ نے کہا کہ اس سے پہلے کبھی اتنی بلندی پر نہیں آئی۔ یہ ویمنز کرکٹ کے لیے ایک انتہائی دلچسپ لمحہ ہے۔ ٹورنامنٹ کے آغاز کی منتظر ہوں۔

میگ لیننگ نے اولمپکس میں کرکٹ کی شمولیت کو بھی ایک بہترین فیصلہ قرار دیا اور کہا کہ کرکٹ کے اولمپکس میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہوئی۔ یہ فیصلہ اس کھیل کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔

سڈنی سکسرز کی کپتان ایلیسا ہیلی نے کہا کہ 9 سال بعد بھی ویمنز بگ بیش کا جوش کم نہیں ہوا ہے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے کا بے چینی سے انتظار ہے۔

واضح رہے ویمن بگ بیش لیگ کا آغاز 19 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے۔ لیگ کا فائنل 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ویمن بگ بیش لیگ میں 45 دنوں میں 59 میچز کھیلے جائیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔