بلند وبالا عمارت سے کود کر خود کشی کی کوشش، امریکی شہری معجزانہ طور پر بچ گیا

بلند وبالا عمارت سے کود کر خود کشی کی کوشش، امریکی شہری معجزانہ طور پر بچ گیا
امریکا کی ریاست نیو جرسی میں بلند وبالا عمارت سے کود کر خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص معجزانہ طور پر بچ گیا ہے۔ تاہم وہ جس گاڑی پر گرا وہ تباہ ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ بدھ کی صبح نیو جرسی سٹی کے 26 جرنل سکوائر پر پیش آیا۔ عمارت سے کودنے والے اس شخص کی عمر لگ بھگ 31 سال ہے۔ وہاں موجود لوگوں نے واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی۔



عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ ہم بلڈنگ کے قریب سے گزر رہے تھے کہ اچانک زوردار دھماکا ہوا جس سے سب دہل گئے لیکن چند لمحوں بعد پتا چلا کہ کوئی شخص قریب کھڑی گاڑی پر گرا زور زور سے چیخ رہا ہے۔



نیو جرسی حکومت کی ترجمان نے واقعے پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ خود کشی کی کوشش کرنے والا شخص عمارت کی نویں منزل کے کمرے کی کھڑکی سے کودا تھا لیکن نیچے کھڑی گاڑی پر جا گرا۔ ریسکیو ٹیموں نے اسے طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حلت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ لیکن ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص نے خود کشی کی کوشش کیوں کی، وہاں ابھی تک پولیس سے کوئی تعاون نہیں کر رہا۔