دلچسپ وعجیب: دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے

دلچسپ وعجیب: دو مختلف سالوں میں پیدا ہونے والے جڑواں بچے
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فاطمہ میڈریگل نامی خاتون نے 15 منٹ کے وقفے میں جڑواں بچوں کو جنم دیا۔ ان جڑواں بچوں کی پیدائش دو مختلف سالوں، دنوں اور مہینوں میں ہوئی۔

اس کی وجہ سے ان جڑواں بچوں کی پیدائش کافی منفرد اور خاص ہے۔ ہسپتال کی جانب سے فیس بک پر شیئر کی گئی ایک پوسٹ میں اس کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔



ایلن ٹرجیلو اور الفریڈو ٹرجیلو صرف 15 منٹ میں پیدا ہوئے، لیکن ان کے والدین کو یہ معلوم نہیں تھا کہ مختلف سالوں میں پیدا ہونے کے باعث ان کے بچے راتوں رات انٹرنیٹ سنسنیشن بننے والے ہیں۔

یہ بچے مختلف سالوں میں پیدا ہوئے، ایک کی پیدائش کا سال 2021 ہے، دوسرے کا 2022ء ہے۔ ان میں سے ایک بچے کی پیدائش 31 دسمبر 2021ء کی رات 11 بج کر 45 منٹ پر ہوئی جبکہ دوسرا بچہ یکم جنوری 2022ء رات 12 بجے پیدا ہوا۔ جڑاں بچوں کی والدہ نے بتایا کہ ‘ یہ میرے لئے انتہائی مسرت کی بات ہے کہ میرے بچے پیدا ہوتے ہی مشہور ہو گئے۔



سوشل میڈیا پر اس انوکھی پوسٹ کو بہت پسند کیا جا رہا ہے۔ کمنٹ باکس میں لوگ پیار بھرے پیغامات اور نیک خواہشات بھیج رہے ہیں۔ جبکہ بعض نے لکھا کہ یہ واقعہ انتہائی حیران کن ہے۔