Get Alerts

بگ بیش ویمنز لیگ کے امپائرز  پینل میں 3 پاکستانی امپائرشامل

پریمیئر کرکٹ کے ساتھ ساتھ، ممبران کو کرکٹ آسٹریلیا مقابلوں بشمول ویبر ویمن بگ بیش لیگ، ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ، ٹویوٹا سیکنڈ الیون،  انڈریج نیشنل چیمپئن شپ اور  بگ بیش میں فورتھ امپائرز کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ 

بگ بیش ویمنز لیگ کے امپائرز  پینل میں 3 پاکستانی امپائرشامل

ویمن کرکٹ کی سب سے بڑی لیگ بگ بیش لیگ شروع ہو چکی ہے۔ آسٹریلیا کی ویمن بگ بیش لیگ میں 3 پاکستانی نژاد امپائرز امپائرنگ کریں گے۔

پاکستانی نژاد آسٹریلوی امپائرز احمد خان، سید ہمایوں اور محمد قریشی لیگ میں شامل ہیں۔ تینوں امپائرز مین بگ بیش لیگ میں فورتھ امپائر کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دیں گے۔

بگ بیش ویمنز لیگ میں چار ہندوستانی، 3 پاکستانی اور ایک سری لنکن نژاد امپائر میچوں میں امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے اعلان کردہ 2023/24 سیزن کے لیے سٹیٹ اینڈ ٹیریٹری امپائر پینلزکے35 میں سے آٹھ ممبران کا جنوبی ایشیائی خاندانی ورثہ کے ہیں .ان آٹھ ارکان میں سے چار کے خاندانی ورثے کا تعلق ہندوستان ، تین کا تعلق پاکستان سے اور ایک کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

امپائرز  پینل میں دنوشا بندارا (سری لنکا)، سید ہمایوں (پاکستان)، شرد پٹیل (بھارت)، داول بھٹ (بھارت)، ہرسمرن سنگھ (انڈیا)، محمد قریشی (پاکستان)، گورو باوا (بھارت)، احمد خان (پاکستان) شامل ہیں۔

پریمیئر کرکٹ کے ساتھ ساتھ، ممبران کو کرکٹ آسٹریلیا مقابلوں بشمول ویبر ویمن بگ بیش لیگ، ویمنز نیشنل کرکٹ لیگ، ٹویوٹا سیکنڈ الیون،  انڈریج نیشنل چیمپئن شپ اور  بگ بیش میں فورتھ امپائرز کے طور پر مقرر کیا جائے گا۔ 

مزید برآں، چھ خواتین کو بھی پینل میں شامل کیا گیا ہے  جس میں کلیئر پولوساک، ایلوائس شیریڈن، کلیئر ہیسم، لیزا میک کیب، ایشلی گبنس اور کیٹ ہولومین شامل ہیں۔ ہیسم اور ہولومین کو پہلی بار پینل میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے ویمن بگ بیش لیگ کا آغاز 19 اکتوبر سے ہونے جا رہا ہے۔ لیگ کا فائنل 2 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ ویمن بگ بیش لیگ میں 45 دنوں میں 59 میچز کھیلے جائیں گے۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ امید ہے کہ شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔