انسٹا گرام پہ کی جانے والی پوسٹ کے مطابق یہ فلم دنیا بھر کے سنیماؤں سے اب تک 5 ملین ڈالر کا بزنس کر چکی ہے۔
بلاک بسٹر فلم کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے دی فرائیڈے ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس معیار کی فلم پاکستان میں بنانا کوئی آسان کام نہیں ہے مگر یہ آخر میں بہت فائدہ مند تجربہ رہا ہے۔
لیجینڈ آف مولا جٹ 13 اکتوبر کو ریلیز ہوئی تھی اور تب سے اس نے دنیا بھر کے سنیماؤں میں دھوم مچا رکھی ہے۔ بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق دیوالی پہ ریلیز ہونے والی انڈین فلمیں رام سیتو اور تھینک گاڈ کو امریکہ اور انگلینڈ میں لیجینڈ آف مولا جٹ نے پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
لیجینڈ آف مولا جٹ اپنی ریلیز کے تیرھویں دن کے موقع پر 46000 امریکی ڈالر کما کر انگلینڈ کے باکس آفس پہ بالی ووڈ کی دونوں فلموں کے مقابلے میں پہلے نمبر پر تھی۔
اسی طرح شمالی امریکہ میں بھی لیجینڈ آف مولا جٹ 56000 ڈالر کما کر پہلے نمبر پر ہے جب کہ سیتو رام نے اب تک 48330 ڈالر اور تھینک گاڈ نے اب تک 40358 ڈالر کا بزنس کیا ہے۔
یاد رہے کہ یہ فلم فواد خان اور ماہرہ خان کی ایک ساتھ بننے والی پہلی فلم ہے اور اب تک 100 کروڑ سے اوپر کا بزنس کر چکی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram