ایک صحافی تھا جس نے دعویٰ کیا تھا معلوم نہیں کیا وجوہات تھیں: وزیر اعظم عمران خان کا مطیع اللہ جان کے اغوا پر تبصرہ

01:18 PM, 3 Sep, 2020

رضا ہاشمی

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں آج جتنی اظہار رائے کی آزادی میری حکومت میں ہے کبھی کسی حکومت میں نہیں رہی۔


انہوں نے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ شواہد دکھائے جائیں کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر کیسے پابندی لگائی جا رہی ہے اور بتایا جائے کہ گذشتہ دو برسوں میں پاکستان میں کتنے صحافیوں کو اغوا کیا گیا۔





انہوں نے  مطیع اللہ جان  کے اغوا کے حوالےسے کہا کہ بس شاید ایک واقعہ ہوا تھا، کسی صحافی نے دعویٰ کیا تھا، ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اسے اٹھانے کی وجوہات کیا تھیں، بس کچھ گھنٹوں کے لیے اٹھایا گیا تھا۔





وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتے لیکن ان کی حکومت کے خلاف ’کھلم کھلا پروپیگنڈا‘ کیا جا رہا ہے۔


صحافی مطیع اللہ جان نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر کہا ہے کہ انہیں شرم آنی چاہئے۔

https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1301444590797545473

مزیدخبریں