پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے الجزیرہ سے انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ پاکستان میں آج جتنی اظہار رائے کی آزادی میری حکومت میں ہے کبھی کسی حکومت میں نہیں رہی۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شواہد دکھائے جائیں کہ پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر کیسے پابندی لگائی جا رہی ہے اور بتایا جائے کہ گذشتہ دو برسوں میں پاکستان میں کتنے صحافیوں کو اغوا کیا گیا۔
انہوں نے مطیع اللہ جان کے اغوا کے حوالےسے کہا کہ بس شاید ایک واقعہ ہوا تھا، کسی صحافی نے دعویٰ کیا تھا، ہمیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ اسے اٹھانے کی وجوہات کیا تھیں، بس کچھ گھنٹوں کے لیے اٹھایا گیا تھا۔
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہیں گھبراتے لیکن ان کی حکومت کے خلاف ’کھلم کھلا پروپیگنڈا‘ کیا جا رہا ہے۔
صحافی مطیع اللہ جان نے وزیر اعظم عمران خان کے اس بیان پر کہا ہے کہ انہیں شرم آنی چاہئے۔
https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1301444590797545473