حال ہی میں الجزیرہ ٹی وی کو دیے گئےایک انٹر ویو میں جب میزبان صحافی نے وزیر اعظم سے پوچھا کہ انکے دور حکومت میں صحاٖفیوں کو اغواء اور ہراساں کیا جا رہا ہے تو وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت میں صحافیوں کو سب سے زیادہ آذادیاں حاصل ہیں۔
https://twitter.com/UmarCheema1/status/1301436381256974336?s=20
وزیر اعظم پاکستان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صحافی احمد نوارانی کو انکی عاصم باجوہ سے متعلق خبر پر دھمکی آمیز کالز کا سامنا ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ کچھ عرصہ پہلے ہی صحافی مطیع اللہ جان کو اسلام آباد سے ریاستی اداروں کی طرف سے اغواء کر لیا گیا تھا۔
عمران خان کے اس بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مطیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ ان کے اغواء کے بیالیس دن بعد جب پولیس ابھی اپنی تفتیش مکمل کر رہی ہے وزیر اعظم کی طرف سے ایسے بیان نے اس انکوائری کو جانبدار بنا دیا ہے۔ ُان کا مزید کہنا تھا کہ حقائق کے بر عکس اس بیان پر ریاستی اداروں، پولیس اور وزیر اعظم کوشرم آنی چاہیے۔
https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1301444590797545473?s=20