پی ڈی ایم اسلام آباد اجلاس: تین مرحلوں میں تحریک عدم اعتماد لانچ کرنے کا فیصلہ، عثمان بزدار سے آغاز ہوگا

01:11 PM, 4 Feb, 2021

عبداللہ مومند
پی ڈی ایم کا اسلام آباد میں اجلاس جاری ہے جس میں ذرائع کے مطابق  عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا فیصلہ ہوا ہے۔ عثمان بزدار کے خلاف ووٹ حاصل  کے لئے چودھری برادران سے ایک وفد ملاقات کریگا۔  ذرائع کے مطابق  اجلاس میں غور ہوا کہ چودھری برادران کو  اگر تحریک انصاف سے نہیں توڑا  جائے گا  تو تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگی۔ دوسرے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد سپیکر قومی اسمبلی  اسد قیصر کے خلاف لائی جائے گی۔
تیسرے مرحلے میں تحریک عدم اعتماد وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے خلاف لائی جائے گی۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کے آج کے اجلاس میں ٹھوس فیصلوں کی امید کی جا رہی تھی۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم سے مختلف بیانیے پر اجلاس میں گرما گرمی کا امکان تھا۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم کی جانب سے وزیر اعطم عمرن خان کو مستعفی ہونے کے لیئے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن دی تھی جبکہ  سیاسی دباؤ ڈالنے کے لیئے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی اسی تاریخ کے ساتھ کیا تھا۔ تاہم اب تک نہ تو استعفوں پر کوئی پیش رفت ہوئی اور نہ ہی لانگ مارچ پر معاملات حل نہیں ہو سکے تاہم اس دوران پیپلز پارٹی اور اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں میں لانگ مارچ کو لے کر اختلاف رائے ہوا جو کہ تاحال قیاس آرائیوں اور سکینڈلز کی وجہ بن رہا ہے۔

یاد رہے کہ پی ڈی ایم تحریک میں اپوزیشن کی گیارہ جماعتیں شریک ہیں جن کا بنیادی مقصد انکے بقول ہائبرڈ نظام کو گرانا ہے۔
مزیدخبریں