'خادم رضویوں کو نفرت پھیلانے کی اجازت ہو سکتی ہے تو پر امن گروہ کو خیالات کی تبلیغ کی کیوں نہیں؟'

04:04 PM, 4 Mar, 2020

نیا دور
عورت مارچ کا  معاملہ تنازعات کا شکار ہے جس میں ہر گزرتے روز کے ساتھ  مارچ کے حامیوں اور مخالفین کے درمیان بحث میں شدت آتی جارہی ہے ۔  ابھی ماروی سرمد اور خلیل الرحمان قمر کے درمیان  ہوئے تلخ جملوں کی گونج ختم نہیں ہوئی تھی کہ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  بھی اس بحث میں شامل ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کو عورت مارچ 2020 کی سیکیورٹی کے لئے فوری اقدامات اٹھانے چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ خادم رضویوں اور عبدالعزیزوں کو یہاں نفرت پھیلانے کے حوالے سے اجازت ہو سکتی ہے تو ایک پرامن گروہ کو بھی اپنے خیالات کی تبلیغ کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔ ہم شاید ان کے خیالات سے اتفاق نہ کریں جس میں کوئی مسئلہ نہیں۔

فواد چوہدری ، شیریں مزاری کے علاوہ واحد حکومتی عہدہدار ہیں جنہوں نے عورت مارچ کے حق میں آواز اٹھائی ہے۔
مزیدخبریں