بھارتی صوبائی وزیر کو کرونا ویکسین لگوانا مہنگا پڑ گیا: ویکسین کی وجہ سے کرونا کا شکار

01:09 PM, 5 Dec, 2020

نیا دور

بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیرداخلہ مقامی ویکسین لینے کے باوجود کچھ دنوں بعد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ محکمہ صحت کے حکام شک کر رہے ہیں کہ یہ اسی ویکسین کے نتیجے میں ہوا۔ 


دنیا بھر میں کرونا کی عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ویکسین کی کوششیں جاری ہیں اور کئی بڑی دوا ساز کمپنیاں ویکسین کی جانچ کے تیسرے یعنی آخری مرحلے میں ہیں۔


خیال رہے کہ بھارت بائیوٹیک ، آئی سی ایم آر کے ساتھ مل کر "کوویکسن" کے نام سے کرونا ویکسین تیار کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور اس کی جانچ کا عمل تیسرے مرحلہ میں ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہریانہ کے وزیرداخلہ انل وج کو گزشتہ 20 نومبر کو اسی دیسی ویکسین کے تیسرے مرحلہ کا پہلا ٹیکہ لگایا گیا تھا۔
مزیدخبریں