پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے بغیر اس اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں۔
اپنی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خود عمران خان کے بقول بولی لگی، اس کا الزام وہ کس کو دے رہے ہیں۔
انھوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان ہفتے کو انہی ارکان سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ہیں؟
اُنھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر عدم اعتماد سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہو چکا ہے۔