Get Alerts

آصف زرداری کا مشورہ: پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

آصف زرداری کا مشورہ: پی ڈی ایم کا کل قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان

پی ڈی ایم کی جانب سے قومی اسمبلی کے اس اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے اور کہا ہے کہ اس اجلاس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن   کے بغیر اس اجلاس کی کوئی حیثیت نہیں۔


اپنی پریس کانفرنس میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن میں خود عمران خان کے بقول بولی لگی، اس کا الزام وہ کس کو دے رہے ہیں۔





انھوں نے سوال کیا کہ کیا عمران خان ہفتے کو انہی ارکان سے اعتماد کا ووٹ لینا چاہتے ہیں؟





مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا کوئی رکن اس اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔





انھوں نے کہا کہ اپوزیشن کی عدم شرکت سے اس اجلاس کی کوئی سیاسی اہمیت نہیں رہے گی۔





اُنھوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان پر عدم اعتماد سینیٹ الیکشن میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کی صورت میں ہو چکا ہے۔