تفصیلات کے مطابق نیویارک کے بورونکس چڑیا گھر میں موجود اس 4 سالہ ٹائگرس میں وائرس اس چڑیا گھر کے ملازم سے منتقل ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق اس چڑیا گھر میں موجود دیگر ٹائیگروں میں بھی اس وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ تاہم دیگر جانور اس سے تا حال محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے امریکی حکام نئی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس وبا کو نئے زاویوں سے دیکھنا شروع کیا ہے۔
یاد رہے کہ اس وقت نیویارک کرونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے جہاں ہر طرف تباہی آچکی ہے اور وہاں کے وسائل س بیماری کے سامنے ہیچ نظر آرہے ہیں