Get Alerts

نیویارک کے چڑیا گھر کی مادہ ٹائیگر'نادیہ' میں وائرس کی تصدیق ہوگئی

نیویارک کے چڑیا گھر کی مادہ ٹائیگر'نادیہ' میں وائرس کی تصدیق ہوگئی
کرونا سے متعلق اب تک جس کو جو بھی معلوم ہے وہ آئے روز اس کو اپنی معلومات کو درست کرنا پڑتا ہے۔ اب تک یہی معلوم تھا کہ یہ وائرس عام جانوروں میں نہیں پایا جتا اور انسان نے جانوروں میں یہ وائرس نہیں منتقل ہوتا یا کم از کم ایسا ان جانووروں میں نہیں ہوتا جو انسانی آبادیوں میں عرصے سے موجود ہیں۔ تاہم اب اس حوالے سے پریشان کن خبر آئی ہے۔ اور نیویارک کے چڑیا گھر کی مادہ ٹائگر نادیہ میں اس وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیویارک کے بورونکس چڑیا گھر میں موجود اس 4 سالہ ٹائگرس میں وائرس اس چڑیا گھر کے ملازم سے منتقل ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق اس چڑیا گھر میں موجود دیگر ٹائیگروں میں بھی اس وائرس کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔ تاہم دیگر جانور اس سے تا حال محفوظ ہیں۔ اس حوالے سے امریکی حکام نئی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں اور انہوں نے اس وبا کو نئے زاویوں سے دیکھنا شروع کیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس وقت نیویارک کرونا وائرس کا گڑھ بن چکا ہے جہاں ہر طرف تباہی آچکی ہے اور وہاں کے  وسائل س بیماری کے سامنے ہیچ نظر آرہے ہیں