ایسے میں اب تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید کارروائی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی کی جائے گی۔
https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1247135736912121856
اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی ٹاسک فورس کے سربراہ نہیں رہے ۔
کسی کے پاس اگر نوٹیفکیشن ہے تو وہ دکھائے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے حقائق درست کر لیں۔
https://twitter.com/JahangirKTareen/status/1247137081199144965
یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے ایف آئی اے رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پر سیاست کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ چینی بحران رپورٹ میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو بحران سے مال بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔