شہباز گل بمقابلہ جہانگیر ترین، تحریک انصاف کے بڑے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا؟

شہباز گل بمقابلہ جہانگیر ترین، تحریک انصاف کے بڑے ایک دوسرے کے خلاف صف آرا؟
وزیر اعظم کی جانب سے چینی بحران رپورٹ کو پبلک کرنے کے بعد اس وقت پاکستانی سیاسی و حکومتی شخصیات اپنی کرسیوں کی جنگ میں مصروف ہیں۔  ویسے وقت تویہ کرونا سے لڑنے کا ہے تاہم اس وقت ایک دوسرے کو انکے عہدے سے ہٹانے کی خبریں دینے اور ایک دوسرے پر الزامات کے علاوہ کچھ نہیں ہو ریا۔

ایسے میں اب تحریک انصاف کے  رہنما شہباز گل نے اپنی ٹویٹ کے ذریعے یہ اعلان کیا ہے کہ جہانگیر ترین کو ٹاسک فورس برائے زراعت کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ مزید کارروائی کمیٹی کی سفارشات کے بعد ہی کی جائے گی۔

 

https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1247135736912121856

 

اس کے جواب میں جہانگیر ترین نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی کسی ٹاسک فورس کے سربراہ نہیں رہے ۔

کسی کے پاس اگر نوٹیفکیشن ہے تو وہ دکھائے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ اپنے حقائق درست کر لیں۔ 

https://twitter.com/JahangirKTareen/status/1247137081199144965

یاد رہے کہ جہانگیر ترین نے ایف آئی اے رپورٹ کو سیاسی قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان پر سیاست کا الزام عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ وزیر اعظم کو گمراہ کر رہے ہیں۔ چینی بحران رپورٹ میں ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کو بحران سے مال بنانے کا مورد الزام ٹھہرایا تھا۔