سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سامنے آنے والی ویڈیو میں ایک بچے کو دیکھا جا سکتا ہے جو ایک ہسپتال کے باہر سموسے بیچ رہا ہے۔ سموسے بیچنے والے بچے کا نام زاہد ہے جو چوتھی جماعت کا طالبعلم ہے۔ زاہد نے ویڈیو میں بتایا کہ اس کی والدہ اسے سموسے بنا کر دیتی ہیں اور وہ ہسپتال کے سامنے شام کو آ کر فروخت کرتا ہے۔
سموسے فروخت کر کے زاہد اپنے گھر کی کفالت کرتا ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان کے شہر کوئٹہ سے بھی ایک بچے کی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ایک بچہ سخت سردی میں شوز پالش کرنے کا سامان پاس رکھ کر گاہکوں کا انتظار کر رہا ہے۔
بچے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بلوچستان کے وزیر اعلیٰ جام کمال نے بچے کے گھر جا کر اس سے ملاقات کی تھی اور اس کی کفالت کی ذمہ داری اٹھانے کا اعلان کیا تھا۔